Live Updates

ٹیلی ویژن کے معروف ادارکارشکیل کی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی

جمعرات 29 مئی 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ٹیلی ویژن کے معروف ادارکار یوسف کمال المعروف شکیل کی سالگرہ جمعرات 29مئی کو منائی گئی۔یوسف کمال 29 مئی 1945 کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ وہ پی ٹی وی کے ڈراما انکل عرفی،آنگن ٹیڑھامیں محبوب احمد کے طور پر اور ان کہی میں تیمور احمد کے کردار کے لیے مشہور تھے۔شکیل کا خاندان 1952ء میں کراچی منتقل ہو گیا۔

شکیل نے متعددفلموں میں اداکاری کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے فلم جناح میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا کردار بھی ادا کیا اور وہ بی بی سی چینل 4 کے لیے ٹریفک سیریز میں بھی نظر آئے۔شکیل اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے مشہور تھے۔شو بزنس میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ۔اداکار شکیل 29 جون 2023ء کو 85 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور فنکاربرادری نے یوسف کمال کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات