آسٹرین اوپن گالف ٹورنامنٹ 30 مئی سے شروع ہوگا

جمعرات 29 مئی 2025 16:01

آسٹرین  اوپن گالف ٹورنامنٹ 30 مئی سے  شروع ہوگا
سالزبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) آسٹرین اوپن گالف ٹورنامنٹ (کل )جمعہ سے آسٹریا کے چوتھے بڑے شہر سالزبرگ میں شروع ہوگا۔ آسٹرین اوپن یورپی ٹور پر مردوں کا پیشہ ور گالف ٹورنامنٹ ہے،جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ یورپی ٹور کا ایک مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1990 میں کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یورپی ٹور ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے جان کیٹلن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 27لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔30 سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 2جون کو اختتام پذیر ہوگا۔آسٹرین اوپن گالف ٹورنامنٹ سٹروک پلے کی بنیاد پر کھیلا جائےگا۔\932

متعلقہ عنوان :