چیچہ وطنی ،ا سسٹنٹ کمشنر نے مختلف گھروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کی تصدیق کی

جمعرات 29 مئی 2025 16:03

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے مختلف گھروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کی تصدیق کی، ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں13،چودہ ایل کا دورہ کرکے مختلف گھروں میں جاکر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے متعلق دریافت کیا اور بچوں کی انگلیوں پر سیاہی کے نشانات بھی چیک کئے،انہوں نے کہا پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانا والدین کا قومی فریضہ ہے ،اس قومی مہم کو کامیاب بنایا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :