Live Updates

امریکہ کی ثالثی پر انحصار کرنے کی بجائے ہمیں اپنی طاقت اور وقار پر یقین رکھنا ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

منگل 3 جون 2025 20:55

امریکہ کی ثالثی پر انحصار کرنے کی بجائے ہمیں اپنی طاقت اور وقار پر یقین ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر امریکہ کی ثالثی پر انحصار کرنے کی بجائے ہمیں اپنی طاقت اور وقار پر یقین رکھنا ہوگا ،فیلڈ مارشل فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کریں کہ اگر اسرائیل نے فلسطین میں بمباری بند نہ کی تو پاکستان بھی قدم بڑھائے گا پاک افغان مسئلے پر بات چیت خوش آئند ہے ہم نے 40 سال سے زائد عرصہ افغانستان کی خدمت کی افغانستان اپنی سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے کوئی ایسا اقدام نہیں ہونا چاہئے کہ افغانستان اور پاکستان آمنے سامنے آجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں وکلا سے خطاب میں کیا اس موقع پر بار کے صدر سردار منظر بشیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاحافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے ہاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکھٹی ہوئی پوری قوم یکجا ہوگئی 25 سال سے ہم ایسی جنگ لڑ رہے تھے جو ہماری جنگ تھی ہی نہیں ہمیں امریکہ کے کہنے پر افغانستان کے خلاف کیا گیا وقت گزرنے کے ساتھ ہمارا پرائی جنگ میں نقصان ہوتا رہا ہمیں اپنی زمین کو کسی کی پراکسی کے طور پر استعمال ہونے نہیں دینا چائیے امریکہ سے جو بات کریں اپنی عزت نفس کا خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا پوری قوم ایک ہو گئی بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے ہمیں تو ایسے آرمی چیف بھی ملے جس نے کہا کہ ٹینکوں میں پٹرول نہیں پھر ایسا آرمی چیف بھی آیا جس نے ٹینک پر کھڑے ہو کر قوم کو یکجا کردیا انہوں نے کہا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان بدل چکا ہے آرمی چیف تمام اسلامی حکمرانوں کو اکٹھاکرے آرمی چیف ایک اعلان کرے کہ اگر اسرائیل بمباری نہ روکے تو ہم پیش رفت کریں گے پاکستان کے ایک اعلان کے ساتھ ہی فلسطین پر بمباری رک جائے گی ہمیں فلسطین کے لئے آگے بڑھنا ہوگا جس دن ہم نے ترکی اور دیگر مسلم ممالک کو ساتھ لے کر اعلامیہ جاری کیا اسرائیل ہل جائے گا امریکہ پاکستان کا وفادار کبھی نہیں ہو سکتا ٹرمپ تو کاروباری اعتبار سے بات کرتا ہے فلسطین میں جنگ بندی نہ ہونا امریکہ کی منافقت ہے امریکہ کا پورا طرز عمل منافقت پر مبنی ہے ٹرمپ چاہے تو فلسطین میں فوری جنگ بندی ہو سکتی ہے ٹرمپ تو فلسطین کو رئیل اسٹیٹ کے لئے بہترین جگہ قرار دے رہا یے ٹرمپ کی ذہنیت کاروباری ہے فلسطین کے بچوں کی شہادت بھی اسے متاثر نہیں کرتی اسوقت فلسطین میں بھیانک صورتحال ہے اسرائیل سنائپرز کے ذریعے بچوں کے سروں پر گولیاں مار رہا ہے راشن کے لئے لگی لائنیوں پر اسرائیل بمباری کررہا ہے عرب حکمرانوں اور تمام مسلم حکمرانوں کی کمزوری کے باعث اسرائیل یہ سب کررہا ہے الخدمت گروپ فلسطینی کی بھائیوں کے لئے کام کررہا ہے فلسطین کے لئے عام آدمی اتنا تو کرے کہ قیامت کے دن نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو منہ دکھا سکے انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا زمانہ ہے سپر کمپیوٹر کو چلانے کے لئے مڈل ایسٹ میں ٹرمپ معاہدے کرکے گیا ہے ٹرمپ مڈل ایسٹ سے بھتہ لے کر گیا ہے پہلے ٹرمپ کہہ رہا تھا کہ بھارت اور پاکستان آپس میں مسئلہ حل کریں جب پاکستان نے بھارت پر بھرپور حملہ کیا تو ٹرمپ جنگ بندی کے لئے سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ ہم نے دینی جذبے سے 40/50 سال افغانیوں کی خدمت کی اس خدمت پر پانی نہیں پھیرنا چاہئے دو طرفہ طور پر کوئی ایسا اقدام نہیں ہونا چاہئے کہ افغانستان اور پاکستان آمنے سامنے آجائیں افغانستان کو بھی چاہیے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے ہر وقت یہ خطرہ اور خدشہ رہتا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ نہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کے کابل سمیت دیگر جگہوں پر پاکستان اور افغانستان کے مسائل پر بات ہو رہی یے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے آپ نے آزادی کی تحریک کو لیڈ کرنا ہے جموں کشمیر کے لوگ شہادت سے پہلے کہتے ہیں کہ ہماری میت کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کریں کشمیر کے بغیر ہمیں کوئی بات چیت قبول نہیں وکلا کا کردار اہم ہے کشمیر کی مکمل آزادی کی تحریک کو لیڈ کرنا وقت کی ضرورت ہے پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے حکومتوں کی مداخلت ہمیں جدا نہیں کر سکتی کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل ہونا چاہئے کشمیر پر بات کریں آلو پیاز یا سٹیل پر بات کی ضرورت نہیں مقبوضہ کشمیر کے شہدائ پاکستان کے پرچم میں دفن ہونے کی وصیت کرتے ہیں کشمیر اور پاکستان ایک ہیں، ہماری جدوجہد ایک ہے ہمارا دل ایک ہے سید علی گیلانی کے الفاظ یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے پاکستانی عوام کا کشمیریوں سے محبت اور ایمان کا رشتہ ہے یہ رشتہ اور مضبوط ہونا چاہئے تحریکِ آزادیِ کشمیر کو اب مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ کشمیر کے بغیر کوئی مذاکرات ہمیں قبول نہیں جماعت اسلامی اور پوری قوم کا متفقہ موقف ہے کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آزادی ہمارا فرض ہے پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہٰ الا اللّہ کی بنیاد پر ہے پورا کشمیر بھی جہاد سے ملے گا اسکے لئے سفارتی محاذ پر کام کرنا ہوگا بھارت میں علیٰحدگی کی تحریکیں موجود ہے سیون سسٹر بھی کسی وقت لاوا بن سکتی ہیں بھارت میں برہمن سامراج سوچ رکھنے والے کے سامنے سکھ اور مسیحی بھی محفوظ نہیں ہندتوا گجرات کے قصاب کی نگرانی میں ہے وہ بلوچستان اور کے۔

(جاری ہے)

ہی کے۔میں دہشتگردی کروارہا ہے پاکستان سکھوں کی آزادی کو سپورٹ کرتا ہے کیونکہ بھارت سکھوں پر ظلم کرتا تھا بھارت جنگ کے بعد شکست سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے دونوں فلسطین میں ہمارے بچوں کو شہید کرکے نسل کشی کررہے ہیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر حکومت کا موقف بالکل درست تھا اسی لئے جماعت اسلامی نے حکومتی موقف کی حمایت کی بھارت کی پانی بند کرنے کی کاروائی اور حملہ کے بعد جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں نے حکومت اور فوج کو سپورٹ کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس جنگ سے باہر نکلنا پڑے گا جو ہماری نہیں ہم نے متحد ہوکر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہمیں متحد ہوکر اپنی زمیں کو کسی کی سازش کے لئے استعمال نہیں ہونے دینا ہے انہوں نے کہا کہ وکلائ برادری آئین و قانون کی حفاظت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہم بھی پاکستان میں انصاف، شفاف الیکشن اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنیں حقیقی جمہوریت کی جدوجہد میں ہراول دستہ ہیں افتخار چوہدری کی تحریک کے وقت بھی جناعت اسلامی وکلائ کے ساتھ کھڑی تھی حالات جیسے بھی ہوں وکلائ کی طرح ہماری جماعت کا الیکشن بھی وقت پر ہوتا ہے یہی جمہوریت ہے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہاں خاندانوں کی جماعتیں بن گئی ہیں ان میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے 41 سال سے طلبائ یونین کے انتخابات نہیں ہورہے سیاسی جماعتیں ان سے خوفزدہ رہتی ہیں یہ پارٹیاں گراس روٹ لیول کی قیادت کو ابھرنے نہیں دیتی آمریت میں لوکل باڈیز الیکشن ہوتے ہیں مگر جمہوریت میں نہیں ہوتے بار سے بھی مقامی حکومتوں اور طلبائ یونین کے انتخابات کی آواز اٹھانی چاہیے ملک بھر میں یہ الیکشن نہیں ہوئے پنجاب میں 2015 سے آج تک لوکل باڈی الیکشن نہیں ہوئے ہم نے کراچی میں مقامی انتخابات کے لیئے مہم چلائی چار بار ملتوی ہوئے مگر بعد میں انھیں کرانے پڑے مقامی حکومت عوام کی سہولیات فراہم کرتی ہے پولیس میئر کے ماتحت ہوتی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ مقامی حکومت ہونی چاہیے ہم بڑی آزامائش سے گزرے کہ دشمن نے ہم پر حملہ کیا بلوچستان میں معاملات حل کرکے لاپتہ افراد کی شکایات دیکھنا ہوگی لاپتہ افراد کے حوالے سے اصل رپورت قوم کے سامنے آنا چاہیے کے پی کے بدامنی کی لپیٹ میں ہے جب کاروائی کی جاتی ہے تو نقصان سب کا ہوتا ہے ہمیں وہاں سڑکیں روزگار تعلیم اور امن پر توجہ دینا ہے ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ افراد کی اصل تعداد حکومت واضح کرے ایسی کوئی کوشش جس میں عدالت کو انگوٹھے کے نیچے لایا جائے قابل قبول نہیں سویلین اداروں کا رول متعین کرنا لازم ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ جو بجلی بن نہیں رہی اسکے پیسے آج بھی عوام دے رہی ہے ہم قرضے ادا نہیں کررہے صرف سود ادا کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ ایک عوامی بجٹ ہونا چاہئے بجٹ آرہا ہے اسلئے مہنگائی بلندترین سطح پر آرہی ہے جب تک عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہٹرول سستا اور انڈسٹری کو سہولیات نہیں دینگے ترقی نہیں ہوگی تنخواہ دار طبقہ ہانچ سو ارب روپے اور جاگیردار طبقہ پانچ ارب ٹیکس دیتا ہے کم تنخواہ دار کو ٹیکس ختم یونا چاہیے ہم سمجھتے ہیں ہیں کہ ہمارے دھرنے کے بعد 29 آئی پی پیز سے بات ہوئے ابھی تو سو کمپنیاں باقی ہیں آئی پی پیز کو اضافی رقم دینے کی بجائے اپنی بجلی کم قیمت انڈسٹری کو دیں ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار منظر بشیر نے کہا کہ پاک بھارت کی حالیہ جنگ میں مسلح افواج اور سپہ سالار نے دشمن کے چودہ طبق روشن کردیئے مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کی جماعت اسلامی کی سابق اور موجودہ قیادت نے ملک میں سیاسی اور دینی خدمات کے حوالے سے منفرد کردار ادا کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات