Live Updates

غزہ کے مظلوم والدین کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں،پوپ لیو

غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں،خطاب

جمعرات 29 مئی 2025 16:08

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات