
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ ،مریضوں کی عیادت ،طبی سہولیات بارے دریافت کیا
میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمرجنسی، ری ویمپنگ منصوبے، انجیو گرافی سوٹ و دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا
جمعرات 29 مئی 2025 17:14

(جاری ہے)
صوبائی وزیر و مشیر صحت نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔
اجلاس میں تمام ایچ او ڈیز، فیکلٹی ممبران و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔پرنسپل پروفیسر طیبہ وسیم نے جناح ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر و مشیر صحت نے ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر پر کنٹریکٹرز پر اظہار برہمی کیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جناح ہسپتال کے نیورو سرجری کے شعبہ میں مزید بہتری لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے مکمل تعاون حاصل ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔درخواست کرنے پر ہسپتالوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری طور پر 22 ارب روپے کی رقم کی منظوری دی۔سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔ بجٹ میں ادویات کی رقم کو بڑھا دیا گیا ہے۔ پرنسپل پروفیسر طیبہ وسیم نظام کی بہتری کیلئے کوشش کر رہی ہیں۔ مشیر صحت پنجاب ریٹائرڈ میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ ڈاکٹرز کو ہر وقت مریض کی سہولت کی خاطر حاضر رہنا چاہئے۔ نظام صحت کی بہتری کیلئے حکومت پنجاب بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
-
عارف والا، گھریلو رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکی20 سالہ سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.