کلرسیداں میں کم سن بچے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

جمعرات 29 مئی 2025 20:05

کلرسیداں میں کم سن بچے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) تھانہ کلر سیداں پولیس نے کم سن بچے سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

کلرسیداں پولیس کو متاثرہ بچے کے دادا نے درخواست دی کہ ملزم نے اس کے 8 سالہ پوتے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کا مقدمہ 2 یوم قبل درج کیا گیا تھا۔زیر حراست ملزم کو کلرسیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :