
سابق شوہر اور اس کی بیوی سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں، ماہرہ خان کاانکشاف
-پہلی شادی کے خاتمے پر کوئی پچھتاوا نہیں،تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، گفتگو
جمعرات 29 مئی 2025 22:12
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ وہ اس شادی میں کامیاب نہیں ہو سکیں، لیکن ان کا بیٹا اذلان ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔
ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی، جو 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے ہوئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دوبارہ شادی کرنے سے پہلے کئی خدشات تھے۔ وہ خوفزدہ تھیں کہ شادی کے بعد انہیں اپنی اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا، اور ان کے بیٹے اذلان کا ردِعمل کیا ہوگا۔ماہرہ نے کہا، ’’میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق نہ بنائے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا ا?پس میں ایک الگ اور خالص رشتہ ہو۔‘‘وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی یہ خواہش پوری ہوئی کہ ان کے بیٹے اور شوہر کے درمیان ایک منفرد رشتہ قائم ہوا۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے اذلان نے ہی انہیں دوسری شادی کے لیے راضی کیا۔ اذلان کی حمایت اور سمجھداری نے ماہرہ کو اس قدم کو اٹھانے کا حوصلہ دیا۔۔ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کو ایک بالغ نظری پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شادی سے پہلے ان کے دل میں کچھ خدشات تھے، لیکن اذلان کی حمایت نے انہیں یہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے اپنی شادی کو ایک نئی زندگی کے ا?غاز کے طور پر دیکھا اور اسے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔اداکارہ اس وقت اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لًو گورو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکہ میں موجود ہیں۔ ’لًو گورو‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے، اور ماہرہ خان کی پرفارمنس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہانیہ عامر کو شوبز میں،میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق کا انکشاف
-
طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
-
شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر
-
پہلگام حملے کے دوران غدار کہا گیا، عامر خان کا شکوہ
-
اردو کو اصل پہچان دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، خلیل الرحمن قمر
-
نامورکمپیئر اداکارطارق عزیز کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
-
معروف اداکار خیام سرحدی کی سالگرہ منائی گئی
-
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
-
پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی بارش، عوام برہم
-
انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہئے، ثمینہ پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.