Live Updates

ریلیز سے قبل فلم ’کنّپا‘ کے مناظر پر مشتمل ہارڈ ڈسک چوری ہوگئی

جمعرات 29 مئی 2025 22:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کی انتہائی متوقع اور مہنگے بجٹ کی فلم ’کنّپا‘ اپنی ریلیز سے محض چند ہفتے قبل ایک سنسنی خیز واقعے کی زد میں ا? گئی ہے۔فلم کی پروڈکشن ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ اہم وی ایف ایکس (VFX) مناظر پر مشتمل ہارڈ ڈرائیو چوری ہو گئی ہے، جس کے بعد فلمی حلقوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر وجے کمار ریڈی نے فلم نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد ان کے دفتر میں داخل ہوئے اور انتہائی قیمتی ہارڈ ڈرائیو چرا کر لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا ا?غاز کر دیا ہے۔ انسپکٹر فلم نگر کا کہنا ہے،’’ہمیں وجے کمار ریڈی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’کنّپا‘ کے ویڑوئل افیکٹس مناظر والی ہارڈ ڈرائیو دفتر سے چوری ہو گئی ہے، ہم معاملے کی ہر زاویے سے چھان بین کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘’کنّپا‘ ہندو دیومالائی پس منظر پر مبنی ایک فلم ہے۔ فلم کی خاص بات اکشے کمار کی شیو کے روپ میں جلوہ گری ہے، جبکہ موہن لال ایک اہم کردارمیں نظر ا?ئیں گے۔سپر اسٹار پربھاس ایک حیران کن انٹری دینے جا رہے ہیں، جسے دیکھنے کے لیے شائقین بیتاب ہیں۔ فلم میں کاجل اگروال اور پریتی مکندھن کی جھلکیاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔فلم کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے اور اسے ناظرین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔

شاندار ویڑوئل افیکٹس، زبردست بیک گراو?نڈ میوزک، اور جذبات سے بھرپور سینز فلم کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔ تاہم، ای ایف ایکس مناظر کی چوری نے پروڈکشن ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اگر چوری شدہ ڈیٹا وقت پر واپس نہ ملا تو فلم کی ریلیز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے، جو پروڈیوسرز کو بڑے مالی نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔شائقین اور فلمی برادری کو امید ہے کہ پولیس جلد ہی اس واقعے کے پیچھے موجود عناصر کو بے نقاب کر کے قیمتی ڈیٹا بازیاب کرا لے گی تاکہ یہ شاہکار فلم وقت پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات