9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 3 مزید گواہان کی شہادت قلمبند ‘چوتھے کے بعد سماعت ملتوی

جمعرات 29 مئی 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 3 مزید گواہان کی شہادت قلمبند کر لی ہے جبکہ چوتھے گواہ مقدمہ کے تفتیشی افسر کی جزوی شہادت قلمبند کرنے کے بعد سماعت 5 جون تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے علاوہ عثمان ڈار اور عارف عباسی سمیت دیگر ملزمان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھانہ آر اے بازار کے محرر محمد منشی، محرر عمران اور کانسٹیبل ظفر قیوم کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، اس طرح اب تک استغاثہ کے 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ مقدمہ کی تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی سماعت کے دوران مال مقدمہ بھی کمرہ عدالت پیش کیا گیا تفتیشی افسر کی شہادت جاری تھی کہ سماعت ملتوی کردی گئی آئندہ سماعت پر مزید گواہان کی شہادت قلمبند کی جائے گی جنہیں طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔