
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے 2025 کے لیے عالمی روزگار سے متعلق اپنی پیشگوئی کم کر دی
رواں سال 60 ملین کے بجائے صرف 53 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی ‘ کمی عالمی روزگار کی شرحِ نمو کو 1.7 فیصد سے گھٹا کر 1.5 فیصد تک لے آتی ہے. اقوامِ متحدہ کے ادارے رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 29 مئی 2025
18:16

(جاری ہے)
آئی او ایل کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عالمی معیشت اس رفتار سے ترقی نہیں کر رہی جس کی توقع تھی ہماری رپورٹ ہمیں خبردار کرتی ہے کہ اگر جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں اور تجارتی رکاوٹیں برقرار رہیں اور اگر ہم ان بنیادی سوالات کو حل نہ کر سکے جو آج کی دنیا میں کام کی نوعیت کو بدل رہے ہیںتو اس کے عالمی مزدور منڈی پر منفی اثرات ضرور پڑیں گے. رپورٹ کے مطابق تقریباً 84 ملین ملازمتیں جو 71 ممالک میں ہیں براہ راست یا بالواسطہ طور پر امریکی صارفین کی طلب سے جڑی ہوئی ہیںاور اب بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کی وجہ سے ان کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ان میں سے سب سے زیادہ یعنی 56 ملین ملازمتیں ایشیا پیسیفک کے خطے میں واقع ہیں. رپورٹ میں آمدنی کی تقسیم کے حوالے سے بھی تشویشناک رجحانات کی نشاندہی کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق مزدوروں کو ملنے والی آمدنی کا حصہ جو کہ جی ڈی پی کا وہ تناسب ہوتا ہے جو مزدوروں کو اجرت کی صورت میں ملتا ہے 2014 میں 53 فیصد تھا جو 2024 میں کم ہو کر 52.4 فیصد رہ گیا ہے افریقہ اور امریکا کے خطوں میں اس میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی. رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر یہ تناسب برقرار رہتا تو 2024 میں مزدوروں کی مجموعی عالمی آمدنی ایک کھرب امریکی ڈالر زیادہ ہوتی یا ہر مزدور کو حقیقی قوتِ خرید کے اعتبار سے تقریباً 290 ڈالر اضافی حاصل ہوتے آئی او ایل کے مطابق مزدوروں کی مجموعی آمدنی میں اس کمی نے عالمی سطح پر عدم مساوات میں اضافہ کیا ہے اور یہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ معاشی ترقی اور مزدوروں کی تنخواہوں کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے. رپورٹ میں ایک اور اہم رجحان کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ روزگار کی منتقلی اعلیٰ مہارت والے شعبوں کی طرف ہو رہی ہے اور خواتین اس رجحان کی قیادت کر رہی ہیں 2013 سے 2023 کے درمیان اعلیٰ مہارت کے شعبوں میں خواتین کی ملازمت کا تناسب 21.2 فیصد سے بڑھ کر 23.2 فیصد ہو گیا جبکہ 2023 میں مردوں کا تناسب 18 فیصد کے قریب تھا. رپورٹ کے مطابق تقریباً ہر چار میں سے ایک کارکن کی ملازمت جنیریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے باعث تبدیل ہو سکتی ہے درمیانی مہارت کے شعبوں کی ملازمتوں پر اے آئی کے اثرات زیادہ متوقع ہیں جبکہ اعلیٰ مہارت والے شعبوں میں ایسی ملازمتوں کا تناسب زیادہ ہے جن کے موجودہ فرائض اے آئی سے خودکار بنائے جا سکتے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر حملے ہوں اور ہم آنکھیں بند رکھیں
-
اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں
-
پاک ایران گیس پائپ لائن پیچیدہ معاملہ ہے، عالمی قوانین کے مطابق حل نکالیں گے
-
وفاقی وزیرپیٹرولیم نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی جلدختم کرنے کا عندیہ دے دیا
-
راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
-
حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی
-
کل 5 اگست کو احتجاجی ریلییوں میں کارکنان یقینی بنائیں کہ کوئی شرپسند صفوں میں شامل نہ ہوسکے
-
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا ریلیف ملنے تک روپوش رہنے کا فیصلہ
-
نفرت اتنی بڑھ گئی، ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا، وزیرقانون
-
پاکستان: 14 لاکھ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی دوبارہ شروع
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ججز کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.