چھڑا گلی مری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم

جمعرات 29 مئی 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ مری نے چھڑا گلی مری تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کےغیر قانونی تعمیرات ختم کر دیں۔پولیس ڈیپارٹمنٹ مری اور پنجاب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نےآپریشن کے دوران جنگلات کے علاقے میں تعمیر کی گئی متعدد غیر قانونی دکانوں اور گھروں کو ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات قائم کی گئیں تھیں۔ سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہاکہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔