
مانسہرہ ، عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے کھلی کچہری
جمعرات 29 مئی 2025 21:50
(جاری ہے)
ضلع مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہر سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور شفاف انداز میں حل یقینی بنایا جائے گا اور کھلی کچہریوں کا سلسلہ مزید علاقوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کی دہلیز پر انصاف اور سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ڈی پی او مانسہرہ نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ منشیات کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباش نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کے باہر لڑکیوں کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے، اور ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے پولیس مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اور عوامی شراکت سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ممکن ہے۔افسران نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کے فوری ازالہ اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور عوامی تعاون سے ضلع مانسہرہ کو ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ آخر میں تمام شرکاء نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، اور خصوصاً ضلع مانسہرہ میں دیرپا امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.