
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن کا اجلاس، سفارشات پر عملدرآمد اور تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا
جمعرات 29 مئی 2025 22:20
(جاری ہے)
سی ای او پیسکو نے چیف انجینئر (پی اینڈ ای) اور ایس ای (آپریشنز)، پیسکو سرکلز پشاور کو ہدایت کی کہ بر بہرام دہری خالی، علاقے کے لیے مشترکہ سروے مکمل کر کے اسے پیسکو کے تقسیم کار نیٹ ورک میں شامل کرنے سے متعلق سفارشات اور لائحہ عمل پیش کریں۔
تجویز دی گئی کہ گرڈ سٹیشنز کے قریب ترین 10 تا 15 ٹرانسفارمرز سے مرحلہ وار مسئلے کا حل شروع کیا جائے۔ صارفین کی طرف سے واجبات کی ادائیگی کے بعد کنکشنز اور میٹرز کی تنصیب کی جائے گی اور بتدریج بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔ سی ای او پیسکو نے یقین دہانی کرائی کہ واجبات کی ادائیگی اور آر سی اوز کی تکمیل کے بعد فوری طور پر ضروری سامان مہیا کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا سے ایک رکن نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وہ بجلی چوری کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں اور پیسکو سے غیرقانونی کنڈا کنکشنز کے خاتمے کے لیے منتخب نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی درخواست کی۔ وزیر پاور ڈویژن نے کمیٹی اراکین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کریں اور سی ای او پیسکو کو ہدایت کی کہ وہ ماہانہ رپورٹس کمیٹی کو ارسال کریں اور لوڈشیڈنگ سے متعلق معاملات میں اراکین کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید نشاندہی کی کہ حیسکو اور سیپکو میں دیگر کمپنیوں کی نسبت لائن لاسز میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم حیدرآباد سے ایک رکن قومی اسمبلی نے وضاحت کی کہ حیسکو کے نقصانات میں کمی آ رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ سیپکو اور حیسکو میں آئندہ بھرتیاں آئی بی اے سکھر کے ذریعے کی جائیں گی۔ وزارت نے آگاہ کیا کہ ڈسکوز نے 2,207 آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ 20,458 آسامیوں (سات زمروں میں) پر بھرتی کی اجازت کا انتظار ہے۔کمیٹی کی سفارش پر وزارت نے بتایا کہ ڈسکوز میں انٹرن شپ پروگرام جاری ہیں اور متعلقہ اداروں سے نامزد پروفیشنل و ٹیکنیکل طلبہ کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔کمیٹی نے قومی اسمبلی میں 4 ستمبر 2024ء کو ایم این اے ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی جانب سے اٹھائے گئے سوال نمبر 22 پر بھی غور کیا جس میں 200 اور 201 یونٹس پر مختلف بجلی نرخوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ڈاکٹر مہرین نے کہا کہ ملک کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور موجودہ نرخ غریب طبقے پر بوجھ ہیں جبکہ سابقہ فاٹا کے علاقوں میں صارفین بجلی کے بل ادا نہیں کر رہے۔انہوں نے کمیٹی سے درخواست کی کہ کم آمدنی والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے سلیب سسٹم پر نظر ثانی کی جائے۔نیپرا نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بجلی نرخ نیپرا ایکٹ اور اس سے منسلک قواعد کے مطابق مقرر کیے جاتے ہیں۔ وزیر پاور ڈویژن نے بتایا کہ فی الوقت سلیب سسٹم میں کسی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم بجلی نرخوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ کےالیکٹرک کے نرخوں پر نظرثانی کے لیے نیپرا کو تحریری درخواست دی جائے گی۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے سوال کے حوالے سے معاملے کو حل کرنے کی سفارش کی۔و زارت نے مزید بتایا کہ حیسکو اور سیپکو بورڈز کی از سر نو تشکیل کے لیے سمریاں 23 اگست اور 9 ستمبر 2024ء کو وزیراعظم آفس کو ارسال کی جا چکی ہیں تاکہ 2023 کے سرکاری ادارہ جات ایکٹ اور پالیسی کے مطابق آزاد اور ایکس آفیشو ڈائریکٹرز کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر سی ای او میپکو نے کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی اور ذمہ داریوں پر جامع بریفنگ دی۔اجلاس میں ایم این اے شیخ آفتاب احمد، راجہ قمر الاسلام، چوہدری نصیر احمد عباس، رانا محمد حیات خان، محمد شہریار خان مہر، خورشید احمد جونیجو، نعمان اسلام شیخ، سید وسیم حسین، جنید اکبر، حاجی امتیاز احمد چوہدری، سنجے پروانی اور ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری پاور ڈویژن، چیئرمین نیپرا اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.