پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔آئی جی پنجاب

جمعرات 29 مئی 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 52ہزار 357شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ17ہزار 583شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 15ہزار 375افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔

اسی طرح 1498شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی اور5ہزار 358افراد نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران 14لاکھ 84ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔7لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔

(جاری ہے)

3لاکھ 60ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ 37ہزار سے زائد افراد نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی جبکہ1لاکھ 72ہزار 251شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔