سعودی عرب ، مسجد الحرام میں عازمین کی سہولت کے لیے برقی گاڑیوں کی فراہمی

جمعہ 30 مئی 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں بڑی برقی گاڑیوں کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سہولت بزرگ اور معذور افرادکے علاوہ تمام عازمین کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

برقی گاڑیوں کی سہولت یکساں نقل و حمل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جہاں طواف کے لیے برقی گاڑی 100 ریال میں دستیاب ہے اور اسی قیمت پر سعی کے لیے بھی جبکہ معذور افراد کے لیے یہ خدمت مفت فراہم کی جاتی ہے۔نئی گاڑیاں جدید طرز کے ڈیزائن کی حامل ہیں جو سلامتی اور راحت کو مدنظر رکھتی ہیں اور محفوظ و منظم نقل و حرکت کا ماحول فراہم کرتی ہیں جو مسجد الحرام میں حاجیوں کے تجربے کو مزید بہتر بناتی ہیں۔