خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش ،مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

جمعہ 30 مئی 2025 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچادی دی، آسمانی بجلی گرنے، دیوار اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔مردان کے علاقے تخت بھائی میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر مقامات میں دیوار اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مہمند کی تحصیل صافی خانقاہ ماربل درنگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگئے جبکہ اٹک خضرو کے گاؤں بہادر خان میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے متعدد شاہراہوں پر درختوں گرنے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔