ایشیا کپ، 3 ملکی سیریز: پاکستانی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان اگلے 2 سے 3 دن میں متوقع

فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی متوقع، نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 اگست 2025 10:27

ایشیا کپ، 3 ملکی سیریز: پاکستانی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان اگلے 2 سے 3 دن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اگست 2025ء ) ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز کےلیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کرلی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی دونوں ایونٹس کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے مشاورت کرے گی، ذرائع کے مطابق کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

 
قومی ٹیم کی سلیکشن پر مشاورت کے بعد حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

 

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی20 اسکواڈ کا اعلان اگلے 2 سے 3 دن میں کیا جاسکتا ہے، قومی اسکواڈ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر سلمان مرزا اور احمد دانیال کے بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے۔ 
ذرائع کے مطابق فخر زمان کے ضروری ٹیسٹ بھی کرائے جا رہے ہیں، ان کا سہ ملکی سیریز سے قبل فٹ ہونے کا امکان ہے۔ 
یاد رہے کہ فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔