Live Updates

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 6 حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن کی دیکھ بھال پر سال میں 6 ارب روپے خرچ کئے ، رپورٹ

جمعہ 30 مئی 2025 11:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے) کی جانب سے حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن کی دیکھ بھال پرسالانہ 6ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ڈی اے حکام کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ اور اخراجات کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ ریگی ماڈل ٹائون پر ایک سال میں ایک ارب20کروڑ جبکہ حیات آباد پر4ارب 50کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے، اسی طرح 27کروڑ سے زائد کی رقم متصل علاقوں پر خرچ ہوئی ہے، حیات آباد میں ملازمین کی تنخواہوں پر ایک ارب 68کروڑ جبکہ ریگی ماڈل ٹائون میں تنخواہوں پر 29کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔

کیپٹل اخراجات کی مد میں حیات آباد میں ایک ارب 28کروڑ جبکہ ریگی میں 64کروڑ خرچ ہوئے، ریونیو اخراجات کی مد میں حیات آباد میں 42کروڑ جبکہ ریگی میں 6کروڑ خرچ ہوئے جبکہ مرمت و بحالی پر حیات آباد میں ایک ارب 15کروڑ جبکہ ریگی میں 21روڑخرچ ہوئے ہیں۔شہری ترقی کے منصوبوں پر خرچ کی گئی یہ رقم اگرچہ بڑی ہے، لیکن عوام کی توقعات پوری کرنے کے لئے شفافیت اور مؤثر استعمال کی ضرورت ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :