سعودی عرب ، مکہ جانے کی کوشش کرنے پر6 غیرملکی گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 12:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)سعودی عرب میں حج ٹاسک فورس نے وزٹ ویزے پر آنے والے 6 غیرملکیوں کو حج قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ جانے کی کوشش کرنے پرگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبارکے مطابق حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مقرر سزا کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں انکے خلاف مقدمہ قائم کرکے سزا دی جائے گی۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حج ضوابط پرعمل کرنا ہر ایک کیلیے ضروری ہے۔ خلاف ورزی پر مقررہ سزا دی جائے گی۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ حج ضوابط کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اورسلامتی کو یقینی بنانا ہے۔