لاڑکانہ، گڑھی خیرو میں قتل ہونے والے رپورٹر محمد شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی ریلی

جمعہ 30 مئی 2025 13:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) لاڑکاٹہ یونین آف جرنلسٹس اور لاڑکاٹہ پریس کلب کی جانب سے گڑھی خیرو میں قتل ہونے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر محمد شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں لاڑکاٹہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق درانی،پریس کلب کے صدر مرتضیٰ کلہوڑو،جنرل سیکرٹری نوید لاڑک سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اور فوری طور پر صحافی محمد شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔صحافیوں کی جانب سے مقتول کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا انتباہ جاری کیا گیاہے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز صحافیوں کا قتل عام کھلی دہشت گردی ہے،جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔