
پاکستان کا روس یوکرین میں نئی شدت سے پیدا ہونے والے تنازعے پر تشویش کا اظہار
جمعہ 30 مئی 2025 13:40
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ تنازعہ میں نئی شدت پیدا ہونے کے باعث عام شہریوں ، شہری بنیادی ڈھانچے پر بڑھتے ہوئے حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
اس سلسلے میں سفیر جدون نے شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ کی ضرورت کو واضع کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فوجی ذرائع سے اس تنازعے کو حل نہیں کیا جا سکتا، اور سفارتی کوششوں سے رکھی گئی امن کی اس نازک بنیاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی مندوب نے کہاکہ ہم روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ کے شہر استنبول میں روس کی جانب سے براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کی پیشکش کو نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو پائیدار جنگ بندی کے حصول کے لیے موجودہ فریم ورکس پر استوار کرتے ہوئے بات چیت کے لیے اپنی وابستگی کو دوگنا کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے روس یوکرین تنازعہ کے آغاز سے ہی مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے فوری طور پر کشیدگی میں کمی کی وکالت کی تھی اور فریقین پر زور دیا کہ وہ بامعنی مذاکرات کی پیروی کریں، باہمی سلامتی کے خدشات کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے فریم ورک کے پیش نظر ایک منصفانہ اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے اہم علاقائی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے، سفارت کاری کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون، متعلقہ کثیرالطرفہ معاہدوں کے اصولوں پر مبنی پرامن قرارداد کی جانب تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے، اور جو تمام فریقین کے جائز قومی سلامتی کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہ
-
مختلف ممالک پر15 سے 50 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوگیا ہے ، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
-
امریکا جانے والے پاکستانیوں کو اب اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
-
گوگل اورمائیکروسافٹ بھارتیوں کو ملازمتیں نہیں دینگے، ٹرمپ کا بڑا اعلان
-
امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑدے گا، ٹرمپ
-
امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب کا ختم شدہ وزٹ ویزوں میں توسیع کا اعلان
-
سعودی عرب،غیر ملکی کارکنان کی اجتماعی رہائش کے لئے نئے ضوابط جاری
-
مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، ٹرمپ
-
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے
-
مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.