مظفرگڑھ ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان اور جرمانہ وصول کیا گیا،ضلعی رابطہ کمیٹی

جمعہ 30 مئی 2025 14:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی سربراہی میں کام کرنے والی ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انتظامی امور ضلع بھر میں متحرک ہے،ضلعی رابطہ کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کےلئے متعلقہ ادارے عملی اقدام کررہے ہیں،ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے 32 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ مئی کے دوران 23 ہزار 967 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ،قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 8 ہزار 39 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ،خلاف ورزی کرنے پر 7 ہزار 575 چالان کئے گئے۔ 38 لاکھ 88 ہزار 750 روپے جرمانہ وصول کیا گیا، قانون کی خلاف ورزی پر 168 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ضلعی رابط کمیٹی کی ہدایت پر بھیک کے خاتمے کےلئے 16 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں،2 بھکاری پکڑے گئے اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی، ضلعی رابط کمیٹی کی ہدایت پر بھکاریوں کے خاتمے کےلئے کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،علاوہ ازیں ضلع میں سمگلنگ کے سامان کی بھی کھوج لگائی گئی تاہم مظفرگڑھ میں سمگلنگ کا کوئی سامان فروخت ہوتے ہوئے نظر نہیں آیا۔\378

متعلقہ عنوان :