برٹش اوپن اسکواش،نور زمان مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

جمعہ 30 مئی 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان کے نور زمان نے برٹش اوپن اسکواش کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کوالیفائیر کے فیصلہ کن میچ میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو شکست دی۔نور زمان نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تینوں میچز جیت کر مین راؤنڈ میں جگہ بنائی۔مین ڈراز کے پہلے راؤنڈ میں نور زمان کا مقابلہ انگلینڈ کے کرٹس ملک سے ہوگا۔