نیشنز کپ،ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد

اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرز کی نگرانی کررہے ہیں، رپورٹ

جمعہ 30 مئی 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کے سپرد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد کردیا ہے۔ہیڈکوچ اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرز کی نگرانی کررہے ہیں، وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سلیکشن کریں گے۔بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔