ایل ٹی ڈبلیو انچارج سمبڑیال کی کارروائی،رکشہ تیز چلانے پر 2 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 30 مئی 2025 14:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ایل ٹی ڈبلیو انچارج سمبڑیال نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ تیز چلانے پر 2 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایل ٹی ڈبلیو سیکٹر انچارج صائمہ شہزادی نے تیز رفتاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سمبڑیال موڑ وزیرآباد روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ تیز چلانے پر 2 رکشہ ڈرائیوروں عبدالقدیر اور محمد عاطف کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔پولیس نے دونوں رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :