خانیوال ،ڈی پی اواسماعیل کھاڑک کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 15:38

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈی پی اوخانیوال اسماعیل کھاڑک کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد میٹنگ روم میں ہوا جس میں جس میں مویشی منڈیوں کے منتظمین اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس اجلاس کا مقصد مویشی منڈیوں میں امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک کنٹرول اور عوامی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیوں میں عوام اور بیوپاریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ضلع کی تمام منڈیوں میں سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،منڈیوں میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اورٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف تعینات رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہابیوپاری دور دراز سے روزی کے لیے آتے ہیں ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا کسی بھی قسم کی بدامنی یا چوری کی کوشش کو سختی سے کچلا جائے گا۔ڈی پی او نے اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کو سڑکوں، گزرگاہوں یا شہری علاقوں میں نہ چھوڑا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\378