کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت قربانی کی آلائشوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 30 مئی 2025 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت قربانی کی آلائشوں کے متعلق اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی، اے سی رابعہ سید احمد ،کراچی کے ایڈیشنل کمشنر سید غلام مہدی شاہ اور تمام ڈ پٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کو طارق علی نظامانی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ آپ کی ہدایت کے مطابق تمام کام مکمل کرلئے گئے ہیں اور انشاءاللہ عید الضحیٰ کے دوران پورے کراچی میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔

کمشنر کراچی نے ہر ادارے کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں رابطہ رکھیں اورکسی بھی صورت میں کہیں سے بھی کوئی شکایت نہ ملے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے قائم شدہ کنٹرول روم سے کسی بھی مشکل میں رابطہ کریں۔