سیاحوں کے تحفظ و سہولت کیلئے ملکہ کوہسار مری میں سمارٹ سیف سٹی مکمل طور پر آپریشنل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد سمارٹ سیف سٹی مری کا باقاعدہ افتتاح کریں گی‘ ترجمان سیف سٹیز

جمعہ 30 مئی 2025 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) سیاحوں کے تحفظ و سہولت کیلئے ملکہ کوہسار مری میں سمارٹ سیف سٹی مکمل طور پر آپریشنل ہو گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد سمارٹ سیف سٹی مری کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق مری میں 170جدید کیمرے، ایمرجنسی 15پینک بٹنز اور ماحولیاتی سینسرز مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں، مری میں مقامی پولیس کو جدید باڈی کیمز اور ڈرون بھی فراہم کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فری وائی فائی ہاٹ سپاٹس بھی مکمل طور پر فعال ہیں ،کیمروں کے ذریعے مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور انٹیلیجنٹ ٹریفک منیجمنٹ میں معاونت حاصل ہو گی، سیاح مری میں مقامی انتظامیہ اور سیف سٹی سے مکمل تعاون کریں۔ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر اطلاع دیں ۔