شاہ لطیف یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ ترقیوں اور تقرریوں کا انکشاف، کئی اہل اور سینئر ملازمین ترقیوں سے محروم

جمعہ 30 مئی 2025 17:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)شاہ لطیف یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ ترقیوں اور تقرریوں کا انکشاف، کئی اہل اور سینئر ملازمین ترقیوں سے محروم، جونیئر اور ڈگری نہ رکھنے والے ملازمین کو ترقیاں دے دی گئیں، اہل ملازمین حق نہ ملنے پر احساس محرومی کا شکار، وی سی نے بھی ان کی درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نذر کردیںتفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کی سب سے بڑی تعلیمی درس گاہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں حالیہ ہونے والی ترقیوں اور تقرریوں میں اہل اور سینئر ملازمین کی جگہ نااہل اور جونیئر ملازمین کو ترجیح دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے چوبیس اپریل 2025 کو ہونے والے ڈپارٹمنل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں معیار، اہلیت اور سینارٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی مطلوبہ پوسٹ کے معیار پر پورا نہ اترنے والے ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں جس میں خصوصی طور پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی تکنیکی پوسٹیں شامل ہیں جہاں پر اس کام کی ڈگری نہ رکھنے والوں کو ترقی دی گئی ہے اور ڈگری رکھنے والے ملازمین کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہیڈی پی سی میں نظر انداز کیے جانے کے باعث سینئر اور ڈگری رکھنے والے ملازمین میں احساس محرومی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان میں سے بیشتر نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ترقی ان کا حق ہے مگر ان کو ان کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ڈی پی سی کی ترقیوں کو فوری ختم کیا جائے اور جو حقدار اور معیار پر پورا اترنے والے ملازمین ہیں انہیں ان کا حق دیا جائے دوسری جانب شاہ لطیف یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن کسی نے موقف دینا مناسب نہ سمجھا۔

متعلقہ عنوان :