پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کل (ہفتہ ) منایا جائیگا

جمعہ 30 مئی 2025 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن 31 مئی بروز ہفتہ کو منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کومنانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں سے بچائو کے متعلق عوام میں شعوراجاگرکرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔