Live Updates

ورلڈ کپ 2011ء سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے : کامران اکمل

جیسے ہم نے بھارت کے آؤٹ کرلیے تھے وہ میچ ہمیں جیتنا چاہیے تھا، پوڈکاسٹ میں گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 مئی 2025 12:27

ورلڈ کپ 2011ء سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے : کامران اکمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 مئی 2025ء ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ 2011 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سچن آؤٹ تھے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جیسے ہم نے بھارت کے آؤٹ کرلیے تھے وہ میچ ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کی 242 رنز کرنے تھے شروعات اچھی مل گئی تھی، پریشر ہم لوگ زیادہ اپنے پر لے لیتے ہیں جتنا ریلیکس رکھے اچھا ہوتا ہے۔

44 سالہ کامران اکمل نے کہا کہ اس وقت تو کوئی بھی آؤٹ ہو تو ٹرننگ پوائنٹ بن جاتا ہے، میرا آؤٹ ہونا پھر حفیظ اور اسد شفیق جیسے کھیل رہے تھے ہم میچ میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہاب نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کرکے دیے وہ ہمیں میچ میں واپس لے آئے تھے، سچن ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اور اسٹمپ آؤٹ تھا۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ایک اینگل دکھا کر ناٹ آؤٹ دے دیا، اسٹمپ والا اینگل نہیں دکھایا اس کا پاؤں ہوا میں تھا میں آج بھی دیکھتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں۔

کامران اکمل نے کہا کہ اس وقت کیا چل رہا تھا سمجھ نہیں آرہی تھی، دھاندلی نہیں کہہ سکتا اب کیا بولیں جو بھی بولیں گے منفی لگے گا، سب سے کوشش کی، ہماری اچھی ٹیم تھی ہدف کا تعاقب کرنا چاہیے تھا، تھوڑا سا ہم لوگ مومنٹم لوز کرگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب عمر اکمل 34 پر آؤٹ ہوا تو وہاں سے بھی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات