Live Updates

’’اپنی حد میں رہیں‘‘ ! کامران اکمل کی بابراعظم کے والد کو وارننگ

میرے رائے کرکٹ سے متعلق ہے، اسکو ذاتی ایجنڈ تک نہ بڑھائیں، سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 مئی 2025 11:28

’’اپنی حد میں رہیں‘‘ ! کامران اکمل کی بابراعظم کے والد کو وارننگ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 مئی 2025ء ) سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے درمیان حالیہ بیانات کا تبادلہ کرکٹ حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ 
بابر اعظم کے والد، اعظم صدیق کے تنقیدی سوشل میڈیا پیغام پر کامران اکمل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’’حد میں رہنے‘‘ کا مشورہ دیا ہے۔
کامران اکمل نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کو ’’بالکل درست فیصلہ‘‘ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے میں اب انہیں صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کر دینا چاہیے، شاید 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے فارمیٹ سے بھی باہر کر دینا چاہیے، کیونکہ پاکستان ویسے بھی کم ٹیسٹ کھیلتا ہے۔ 
اس بیان کے بعد بابر اعظم کے والد، اعظم صدیق نے ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ، بابر اعظم اور کامران اکمل ساتھ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کیپشن میں لکھایہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ اس کی کپتانی میں کھیلے اور زیرو پر آؤٹ ہوئے، جبکہ اس بچے نے سنچری بنائی۔

کامیاب لوگوں کے پیچھے بات کرنا ناکام لوگوں کی مجبوری ہوتی ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ میں آپ کا بھائی ہوں، تو وہ یہ بھی بتائے کہ وہ ہابیل ہے یا قابیل۔ 
اعظم صدیق کے اس طنزیہ بیان پر کامران اکمل نے انسٹاگرام پر ردعمل دیا اور ایک سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھ’’اللہ آپ کو مزید عزت اور کامیابی دے، لیکن ہر بار خاموش رہنا ممکن نہیں، خاص طور پر جب غلط بیانی کی جا رہی ہو۔

براہِ کرم میرے بارے میں کچھ بھی کہنے یا پوسٹ کرنے سے پہلے حقائق جان لیں۔ 
میرے والدین نے مجھے حسد نہیں بلکہ عزت کے ساتھ جینے کا سبق دیا ہے۔ آئندہ اپنی زبان اور الفاظ کا چناؤ احتیاط سے کریں، کیونکہ آپ پہلے بھی کئی بار حد پار کر چکے ہیں‘‘۔ 
یہ صورتحال ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ قومی کرکٹ میں ذاتی بیانات اور اختلافات کتنی جلدی عوامی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، خاص طور پر جب وہ قومی اسٹارز سے متعلق ہوں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات