علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بًسًر) کا 73 واں اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر

جمعہ 30 مئی 2025 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بًسًر) کا 73 واں اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے دوران پی ایچ ڈی کے 31 طلبہ و طالبات نے اپنے تحقیقی سائناپسز پیش کیے۔اجلاس کا پہلا سیشن فیکلٹی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والے 15 پی ایچ ڈی اسکالرز کے ساتھ منعقد ہوا، جنہوں نے اپنے تحقیقاتی منصوبے پیش کیے۔

شرکائ نے ان سائناپسز کو سراہا اور محققین کے اعتماد، علمی قابلیت اور تحقیقی انداز کو قابلِ تحسین قرار دیا۔دوسرا سیشن فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز، کلیہ عربی و علوم اسلامیہ اور فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 16 پی ایچ ڈی طلبہ پر مشتمل تھا۔ بسر کے ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے اس سیشن کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، ممتاز اساتذہ اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔

شرکائ نے محققین کے تحقیقی جذبے اور علمی معیار کو سراہا۔ بیشتر مقالہ جات کو منظوری دی گئی جبکہ بعض کو مزید بہتری کے لیے تعمیری تجاویز کے ساتھ واپس بھیجا گیا۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہاکہ اوپن یونیورسٹی تحقیق اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، ہمارے گریجویٹس اور محققین ملک و قوم کی علمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :