Live Updates

تریچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت مکمل فنڈز فراہم کریگی، مزمل اسلم

تریچ میر کی 75ویں پلاٹینیم جوبلی تقریب کے موقع پر اگلے دوسالوں کیلئے کوہ پیمائوں کی رائیلٹی فیس معاف کردی گئی، چوٹی سرکرنے والے تمام کوہ پیمائوں کو مکمل ٹریننگ اور سپورٹ دی جائے گی، صوبائی مشیر خزانہ

جمعہ 30 مئی 2025 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کی بلند ترین تریچ میر چوٹی سر کرنے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرتقریب کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں سال 2025-26 کو تریچ میر سال منانے کیساتھ ساتھ مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم ، ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈاپور، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف، ڈپٹی ہیڈآف مشن ناروے تھامس ڈار، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا، مائونٹین ویلڈرنس انٹرنیشنل کے کارلو البرٹو پینالی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے طیب سید، عباس اور دیگرکو کوہ پیمائوں کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے 1991 میں جاپان کیساتھ مل کر چوٹی سرکرنے کی مشترکہ کوشش کی اور صرف 100 میٹر کے کم فاصلے کو سر نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف اور مائونٹین ویلڈرنس انٹرنیشنل کے کارلو البرٹو پینالی(Carlo Alberto Pinelli) نشان امتیاز نے مفاہمی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاکہ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کو ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ساتھ ہی کہ آج ایک بہترین موقع پر75ویں سالگرہ پر تقریب کو منعقد کیا ہے ۔ خیبرپختونخوا حکومت پہلی بار اس پروگرام کو مکمل سپانسر کررہی ہے جس میں نہ صرف ان کوہ پیمائوں کو تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ ساتھ ہی اس چوٹی کو سر بھی کیا جائے گا۔

خیبرپختونخواحکومت نے کوہ پیمائوں کیلئے دوسال کی رائیلٹی فیس معافی کا بھی اعلان کیا ہے جس سے اب دنیا بھر سے کوہ پیماء پر خیبرپختونخوا کی بلندترین چوٹیاں سر کرنے کیلئے پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کا رخ کرسکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا مہمان نوازوں کا صوبہ ہے اور گزشتہ سال 2 کروڑ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کرینگے۔ کارلو البرٹو پینالی(Carlo Alberto Pinelli) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خوش ہے کہ ہم خیبرپختونخوا حکومت نے ہمیں موقع دیااور ہم صرف چترال میں نہیں بلکہ سوات میں بھی تربیتی سیشن کا انعقاد کرینگے۔

مائونٹین ویلڈرنس انٹرنیشنل بین الاقوامی سطح پر کوہ پیمائوں کو تربیت فراہم کرتی ہے ۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر ، مردو خواتین ، سیاحت کے شعبے سے منسلک سٹیک ہولڈرز اور دیگر بھی شریک تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات