ظ*زیارت کے علاقے گوگی احمدون میں ایک روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 30 مئی 2025 19:25

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ زیارت کے زیر اہتمام منسٹر لائیو اسٹاک بخت محمد کاکڑ، سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی،ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر فاروق ترین کے ہدایات پر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ زیارت کی طرف سے ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر زیارت ڈاکٹر عبدالرحمن کی سربراہی میں اور دیگر اسٹاف کی زیر نگرانی میں ڈسٹرکٹ زیارت کے علاقے گوگی احمدون میں ایک روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فری موباہل ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کو مختلف بیماریوں کے ویکسینیشن اورعلاج کی گئی جانوروں میں پائے جانے والے مختلف اقسام کے کیڑوں کیلئے ڈیورمنگ اور مختلف امراض کے لیے جانوروں کاعلاج کیا گیا فری ویٹرنری کیمپ سے علاقے کے مالداروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔موبائل ویٹرنری کیمپ میں مختلف مالداروں کو جانوروں کے لیے ادویات تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :