کوئٹہ میں کوکلیئر امپلانٹ کا تین روزہ سیشن یکم جون تک جاری رہے گا

جمعہ 30 مئی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) محکمہ صحت بلوچستان اور سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراضِ ناک، کان، گلا( ای این ٹی )یونٹ III کے زیر اہتمام کوکلیئر امپلانٹ پراجیکٹ کا تین روزہ سیشن یکم جون 2025 تک جاری رہے گا۔اس تعلیمی اور طبی پروگرام کے دوران معروف کوکلیئر امپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر مقبول بلوچ براہِ راست سرجری کی تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

تین روزہ سیشن میں سرجیکل مظاہرے، لیکچرز اور ڈاکٹروں کی تربیت شامل ہوگی۔ یہ موقع ای این ٹی ماہرین اور طلبا کے لیے اپنی مہارت بڑھانے کا ایک نادر موقع ہوگا۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ بطور مہمانِ خصوصی اس سیشن کی میزبانی کریں گے۔پروگرام میں شرکت کے لیے رجسٹریشن بالکل مفت ہے، تاہم شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے دیے گئے رابطہ نمبرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :