سوات ،زہریلے چاول کھانے سے 3سالہ بچی جاں بحق

بھائی ، چچی اورچچازاد کی حالت غیر ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعہ 30 مئی 2025 20:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے 3سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ بھائی ، چچی اورچچازاد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ فتح پور زاہد خان نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کے سربراہ اختر حسین نے پولیس کو بتایا کہ ان کے ہمسائے کے ایک بچے حضرت اللہ ولد سعداللہ نے ان کے گھر چاول لائے کہ اس کی والدہ نے پکا کر ان کے گھر بھجوایاہے ۔

(جاری ہے)

چاول کھانے کے کچھ دیر بعد بچوں اور دیگر افراد کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔اس واقعے میں تین سالہ بچی خدیجہ دختر اخترحسین جانبر نہ ہو سکی جبکہ دیگر متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او زاہد خان کے مطابق، متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے چاول کے نمونے لیبارٹری بھجواد ئے ہیں تاکہ واقعے کی اصل حقیقت سامنے آ سکے۔

متعلقہ عنوان :