لاہور، مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) مجاہد سکواڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم وحید سرگودھا کا رہائشی اور 84لاکھ روپے کے فراڈ میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ روات میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے بعد اسے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :