
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلیے "ورک ویزا" معطل کر دیئے
سعودی عرب کی جانب سے عائد کردہ ویزہ پابندی کا سامنا کرنے والے زیادہ تر اسلامی ممالک ہیں
محمد علی
جمعہ 30 مئی 2025
20:43

(جاری ہے)
سعودی حکام کے مطابق ورک ویزوں پر پابندی کا یہ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے جن "بلاک ورک ویزا" کے اجراء پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، یہ دراصل ویزوں کا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔ تاہم اب سعودی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کر دیے جانے کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ پرانی درخواستوں کا فیصلہ بھی تاخیر سے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جن غیر ملکیوں کو ورک ویزوں کا پہلے سے اجراء ہو چکا تاہم وہ اب تک سعودی عرب میں داخل نہیں ہوئے، پابندی کے ایام میں انہیں بھی سعودی عرب میں داخلے ہوتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ورک ویزوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کے لیے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ ان پابندیوں کے خاتمے یا ان میں توسیع سے متعلق جون 2025 کے اختتام پر فیصلہ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.