اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی حکومت کی افسران کی ترقیوں سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا منظور، سماعت 18 جون تک ملتوی

جمعہ 30 مئی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والے افسران کی ترقیاں چیلنج کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت کی افسران کی ترقیوں سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، شعیب شاہین، فیصل نقوی ، قمر افضل و دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی افسران کی ترقیوں سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔