راولپنڈی کی مقامی عدالتوں میں منشیات کے مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو نو سال قید و جرمانہ کی سزا

جمعہ 30 مئی 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالتوں میں منشیات کے مقدمات میں نامز د ملزمان کو نو سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد منشیات کی عدالت نے ملزمان عاطف مشتاق اور ایرات خان کو 9/9 سال قید اور 80/80 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔ ملزم عاطف مشتاق سے 1560 گرام چرس برآمد ہونے پر مندرہ پولیس نے نومبر 2024 جبکہ ملزم ایرات خان سے 1360 گرام چرس برآمد ہونے پر واہ کینٹ پولیس نے فروری 2025 میں گرفتار کیا تھا۔