Live Updates

عمران خان کی ضمانت کافی الحال امکان نہیں، پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ گڑبڑ کردیا

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والوں کوتھوڑی عقل بھی ہونی چاہیئے،ایکس اکاؤنٹ کے بیانات سے معاملہ گڑ بڑ ہو اہے، سیاسی جماعتوں سے بات کئے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھنا، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 مئی 2025 22:06

عمران خان کی ضمانت کافی الحال امکان نہیں، پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 مئی 2025ء ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت کافی الحال امکان نہیں،پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ گڑبڑ کردیا،عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والوں کوتھوڑی عقل بھی ہونی چاہیئے،ایکس اکاؤنٹ کے بیانات سے معاملہ گڑ بڑ ہو اہے، سیاسی جماعتوں سے بات کئے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھنا۔

انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کیسز ہمیشہ مخالفین کو سزا دینے کیلئے بنائے جاتے ہیں، عمران خان کی لیگل ٹیم سوئی ہوئی ہے، 9 مئی واقعات میں اسٹیبلشمنٹ نرمی نہیں دکھا رہی، پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت اور لیگل ٹیم نے بھی اس حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی۔جن کیسز میں کارکنان کو سزائیں ہورہی ہیں، وہ جعلی کیسز ہیں، ان میں بہت سارے ارکان اسمبلی بھی نااہل ہوجائیں گے، گرمیوں کی چھٹیوں میں اپیل بھی نہیں لگے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی کی لیڈرشپ بالکل سنجیدہ نہیں ہے، سیاسی لیڈرشپ عمران خان کو غلط معلومات دے رہی، کہتے کہ چارپانچ لاکھ بندہ اکٹھا ہوجائے گا، اگر چار پانچ لاکھ بندہ اکٹھا ہوجائے گاتو پھر بات کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟سیاست بڑا سنجیدہ معاملہ ہے، موجودہ سیاسی لیڈرشپ سے تحریک بھی نہیں چل رہی اور بات چیت بھی نہیں ہورہی۔ عمران خان کو جیل میں جو انفارمیشن دی جاتی ہے وہ جیل میں اس کے مطابق ہی فیصلے کریں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت کافی الحال امکان نہیں کیونکہ پچھلے ہفتے کے بیانات سے معاملہ کافی گڑبڑ ہوگیاہے، عمران خان کے خلاف قانونی کیس نہیں، سارے کیسز بے بنیاد اور سیاسی ہیں، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جو آپریٹ کرتے ہیں ان کو تھوڑی عقل بھی ہونی چاہیئے۔ ایکس اکاؤنٹ کے بیانات سے معاملہ گڑ بڑ ہو اہے، سیاسی جماعتوں سے بات کئے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھنا، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ حکومت اس لئے خوش قسمت ہے کہ فوج ان کو دلیر ملی ہے جبکہ اپوزیشن ان کو نالائق ملی ہے۔حکومت 17سیٹوں سے حکومت پر قابض ہوکربیٹھی ہوئی ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات