فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ،1877 لیٹر تیار کولڈ ڈرنکس تلف ،مقدمہ درج

ہفتہ 31 مئی 2025 00:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) جعلی کولڈ ڈرنکس کی تیاری اور فروخت میں ملوث یونٹس کیخلاف لگاتار کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کرول گھاٹی کے علاقے میں جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ، جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے پر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ترجمان کے مطابق 1877 لیٹر معروف برانڈز کی تیار کولڈ ڈرنکس تلف کر دی گئی جبکہ 3200 خالی بوتلیں، 1932 کلو لیبل، 170 کلو فلیور، 250 کلو پیکنگ میٹریل، 60 کلو ڈھکن، 15 سلنڈر، فلنگ مشینیں، ڈرم ضبط کر لی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی کی گئی،کولڈ ڈرنکس میں برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم پائی گئی،ہول سیل گودام سے فروخت کے لیے تیار کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے تلف کی گئیں ، بغیر منظور شدہ فارمولا سے جعلی مضر صحت کولڈ ڈرنکس تیار کی جارہی تھیں،یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بہتات پائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقص فلیورز کی ملاوٹ سے معروف برانڈ جیسی کولڈ ڈرنکس تیار کی گئی،یونٹ سے تمام مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں لاہور شہر اور مضافات میں سپلائی ہونی تھی،کولڈ ڈرنکس پر اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر صارف کو دھوکہ دیاجارہا تھا، کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے جگر اور معدہ کو متاثر کرسکتا ہے،پنجاب بھر میں قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے، خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :