پولیس اہلکاروں کے فلاح و بہبود کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈی پی او رحیم یارخان

ہفتہ 31 مئی 2025 13:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے فلاح و بہبود کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، چغتائی لیب کے ساتھ ایم او یو اسی سلسلہ کا حصہ ہے رعایت قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چغتائی لیب کے نمائندوں و عہدیداران کی انچارج ویلفیئر برانچ انسپکٹر عبید اللہ کے ہمراہ آفس آمد اور ایم او یو سائن کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ سے چغتائی لیب سمیت مختلف لیبز، تعلیمی اداروں اور ویلفیئر فاؤنڈیشنز نے ایم او یو سائن کیے ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کہ فلاح و بہبود اور ویلفیئر جس سے رعائتی پیکجز پر اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم کے حصول میں آسانی، چیکپ اور ٹسٹ کی سہولیات حاصل ہو رہی ہیں جس سے پولیس اہلکاروں کو آسانیاں میسر آرہی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر چغتائی لیب کے عہدیداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کیا اور دستاویزات کا تبادلہ کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کو رعائتی پیکج دینا قابل تحسین ہے۔\378

متعلقہ عنوان :