شمالی وزیرستان،بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قتل کردیا

ہفتہ 31 مئی 2025 13:45

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔