عید الاضحیٰ پر منفرد ناموں کے حامل قربانی کے جانور خریداروں کی توجہ حاصل کر تے ہیں، رپورٹ

ہفتہ 31 مئی 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رش لگ جاتا ہے۔ منڈیوں میں مختلف افسانوی ناموں کے حامل خوبصورت قربانی کے جانور خریداروں کے دل موہ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، دھنی، ببلو، گلابو جیسے خوبصورت ناموں والے قربانی کے جانوروں کی رواں سال بھی عیدالاضحیٰ پر بہت زیادہ مانگ ہے، خریدار ان قیمتی جانوروں کی منہ مانگی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ضانور فروخت کرنے والوں کے مطابق یہ منفرد نام جانوروں کی دلکشی اور قدر میں اضافہ کر تے ہیں جس سے مارکیٹ میں ان کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہو تا ہے۔ پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے بیوپاریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سال بھر اپنے جانوروں کو چارہ کھلاتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قربانی پر وہ بہترین حالت میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :