کمشنر سبی نے خصوصی افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں

ہفتہ 31 مئی 2025 15:50

سبی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معذور افراد کو سہولت پہنچانے کے لیے ویل چیئرز، کموڈ چیرز، بیساکھیاں، واکرز اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ تھے جنہوں نے خود مستحق افراد میں یہ سامان تقسیم کیا ۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود حاجی عرفان احمد قریشی، اسسٹنٹ سوشل ویلفیر آفیسر صغیر احمد خجک و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔تقریب کا مقصد معذور افراد کو روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرنا اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بننے میں مدد دینا تھا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود حاجی عرفان احمد نے کہا کہ ضلع سبی کے لیے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی خصوصی کوششوں سے کافی عرصہ بعد سبی ڈویژن کے معذور افراد کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ولی محمد نورزئی، سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش، اور ڈائریکٹر جنرل قربان علی مگسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، ہمیں ایسے افراد کی بھرپور سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ وہ خودمختار زندگی گزار سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :