Live Updates

ٓلاہورمیں قاتل ڈمپر بے قابو، انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی ناقابلِ قبول ہی: محمد سرور چوہدری

منگل 3 جون 2025 21:17

ٓلاہورمیں قاتل ڈمپر بے قابو، انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی ناقابلِ قبول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے کہا کہ لاہور میں قاتل ڈمپرز ایک بار پھر انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔گجومتہ کے قریب نادر چونگ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کا نوجوان کو کچلنے کے واقعہ کی ذمہ دار انتظامیہ بھی ہے جنہوں نے قانون کو پاوں تلے روندنے کی اجازت دی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چند ہفتوں میں ڈمپر کے ہاتھوں ہونے والا چوتھا واقعہ ہے، مگر حکومت اور انتظامیہ تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور آج تک کسی قاتل ڈمپر ڈرائیور یا ان کے پشت پناہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔

لاہور میں ڈمپر اور ٹرک چلانے کے اوقات رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک مقرر ہیں، مگر حکومت اس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ اور تربیت کا فقدان بھی ان حادثات کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈمپر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈرائیورز کی مکمل جانچ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔محمد سرور چوہدری نے کہا کہ اگر قاتل ڈمپرز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی مفاد میں احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہو گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات