Live Updates

عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے ، دریاوں ،نہروں میں نہانے پر پابندی عائد

ہفتہ 31 مئی 2025 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 سے 11 جون تک عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے ، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالہ سے محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور اسلحہ و گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی۔ پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا ۔ علاوہ ازیں عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :